چینی سائنسدانوں نے چکن جیسی غذائیت والا متبادل گوشت تیار کیا ہے جو پولٹری فارمنگ پر انحصار کم کر سکتا ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی سائنسدانوں نے چکن جیسی غذائیت، ذائقے اور ساخت والا متبادل گوشت تیار کر لیا ہے۔ یہ گوشت فرمینٹیشن اور فائبر اسٹرکچرنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔
محققین کے مطابق یہ پروٹین پودوں سے حاصل کردہ غذائی اجزا اور فنگس سے بنایا گیا ہے۔ ابتدائی ٹیسٹ بتاتے ہیں کہ اسے چکن کی طرح پکایا جا سکتا ہے اور یہ چکن کی طرح ریشے دار بھی ہوتا ہے۔
چکن کے متبادل گوشت کی تیاری کا مقصد پولٹری فارمنگ پر انحصار کم کرتے ہوئے عوام کو چکن کا سستا اور غذائیت بھرا متبادل فراہم کرنا ہے۔
چینی فوڈ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ نیا پراڈکٹ طویل مدتی غذائی تحفظ کے چیلنجز کو حل کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ جلد ہی یہ متبادل گوشت منتخب مارکیٹس میں متعارف کروایا جائے گا جہاں ریسٹورینٹ، پیکڈ فوڈز اور گھریلو ضروریات کے طور پر استعمال کیا جا سکے گا۔














