گوگل نے اینڈرائیڈ کے لیے ایمرجنسی سروسز میں لائیو ویڈیو شیئرنگ کا فیچر متعارف کرایا، جو امدادی اداروں کو بہتر معلومات فراہم کرے گا۔
کیلی فورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایمرجنسی سروسز میں لائیو ویڈیو شیئرنگ کی سہولت متعارف کرائی ہے جو امدادی اداروں کو بہتر معلومات فراہم کرے گی۔
اس فیچر کے تحت صارفین ایمرجنسی کال یا پیغام کے دوران اپنی موجودہ صورتحال کی براہِ راست ویڈیو سروسز کے ساتھ شیئر کر سکیں گے، جس سے ایمرجنسی اداروں کو حالات کی بہتر سمجھ حاصل ہو سکے گی۔
گوگل نے بتایا کہ یہ سہولت ایمرجنسی ڈیسپیچر کی درخواست پر فعال ہوگی اور صارف کو مکمل اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی وقت ویڈیو شیئرنگ روک سکے۔ ویڈیو اسٹریم محفوظ ہوگی تاکہ صارف کی پرائیویسی برقرار رہے۔
یہ فیچر اینڈرائیڈ 8 اور اس کے بعد کے ورژنز پر گوگل پلے سروسز کے ذریعے کام کرے گا اور ابتدائی طور پر امریکہ، جرمنی اور میکسیکو میں دستیاب ہوگا۔ مستقبل میں اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرانے کا امکان ہے۔
گوگل کا یہ اقدام حادثات اور ہنگامی حالات میں امدادی اداروں کو فوری اور درست معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔















