لاہور میں قسطوں پر موٹرسائیکل بیچنے والے شہری کے 23 لاکھ کے چالان

لاہور میں قسطوں پر موٹرسائیکلیں بیچنے والے شہری کو 23 لاکھ کے چالان موصول، 500 موٹرسائیکلیں ابھی تک اس کے نام پر ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں قسطوں پر موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے شہری کے نام پر 23 لاکھ روپے سے زائد کے ٹریفک چالان جاری ہو گئے ہیں۔

سیف سٹی ذرائع کے مطابق، اس شہری کے نام پر 500 موٹرسائیکلیں رجسٹرڈ ہیں، جنہیں 2,071 چالان بھیجے جا چکے ہیں۔

یہ شہری گڑھی شاہو کا رہائشی ہے اور 500 سے زائد موٹرسائیکلیں قسطوں پر فروخت کر چکا ہے، لیکن خریداروں نے مکمل قیمت ادا نہیں کی اور نہ ہی موٹرسائیکلیں اپنے نام پر منتقل کی ہیں۔

جب تک موٹرسائیکلیں اس شہری کے نام پر ہیں، چالان بھی اس کے نام پر ہی جاری ہو رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں