واٹس ایپ کا وائس میل متبادل سمیت نئے فیچرز متعارف

واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کرائے، جن میں مسڈ کال میسجز اور میٹا اے آئی کی بہتری شامل ہیں، جو رابطوں کو آسان بنائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلی فورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو کہ رابطوں کو مزید سہل بنا دیں گے۔ یہ فیچرز مسڈ کال میسجز، وائس چیٹ ری ایکشنز، اور میٹا اے آئی کی بہتری شامل ہیں۔

نئے مسڈ کال میسجز فیچر کے ذریعے صارفین اس وقت ایک نوٹ ریکارڈ کر سکیں گے جب ان کا دوست کال وصول کرنے کے لئے دستیاب نہیں ہوگا، اور یہ روایتی وائس میل کا متبادل ہوگا۔ اس کے علاوہ، وائس چیٹ کے دوران نئے ری ایکشنز کے استعمال سے چیٹ متاثر نہیں ہوگی۔

میٹا اے آئی کے تحت تصاویر کی تیاری کے عمل کو بھی بہتر بنایا گیا ہے، جس سے صارفین تصاویر کو متحرک کرنے کی صلاحیت بھی حاصل کر سکیں گے۔

واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ایپ میں ایک نئی میڈیا ٹیب شامل کی جا رہی ہے تاکہ ڈاکومنٹس، لنکس اور چیٹس میں موجود میڈیا فائلز کو آسانی سے ڈھونڈا جا سکے، جبکہ اسٹیٹس میں نئے اسٹیکرز اور میوزک لیرکس کا اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں