ٹائم میگزین نے 2025ء کے پرسن آف دی ائیر کا اعزاز اے آئی معماروں کودے دیا

ٹائم میگزین نے 2025ء کے پرسن آف دی ائیر کا اعزاز اے آئی معماروں کو دیا، جو مصنوعی ذہانت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر چکے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹائم میگزین نے 2025ء کے پرسن آف دی ائیر کے طور پر ان افراد کا انتخاب کیا ہے جنہوں نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یہ افراد معاشرتی، طبی اور صنعتی شعبوں میں اے آئی کے تخلیق، ڈیزائن اور تعمیر کے ذریعے قابل ذکر اثرات ڈال چکے ہیں۔

ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف سام جیکبز نے کہا ہے کہ یہ اعزاز ان لوگوں کی طرف توجہ مبذول کرانے کا ایک طاقتور طریقہ ہے جو ہماری زندگیوں کو تشکیل دیتے ہیں۔ اس سال اے آئی کے معماروں کا اثر سب سے زیادہ نمایاں رہا۔

2025 میں مصنوعی ذہانت کی صلاحیتیں مکمل طور پر سامنے آئیں اور یہ واضح ہو گیا کہ معاشرتی ترقی میں اس کا کردار ناگزیر ہو گیا ہے۔ اے آئی نے طبی تحقیق، پیداواریت اور دیگر شعبوں میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔

ٹائم میگزین نے اپنے 2025 کی پرسن آف دی ائیر کی دو کور تصاویر بھی جاری کی ہیں، جن میں اے آئی کے اثرات اور اس کے معماروں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔ تصاویر میں مارک زکربرگ، لیزا سو، ایلون مسک، جینسن ہوانگ، سیم آلٹمین، ڈیمس ہسابیس، ڈاریو اموڈی اور فی فی لی شامل ہیں۔

ٹائم میگزین نے اے آئی کو نیوکلیئر ہتھیاروں کے بعد سب سے زیادہ اثرانداز آلہ قرار دیا ہے، جو بڑی طاقتوں کے درمیان مقابلے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں