صدر ٹرمپ نے اے آئی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے

امریکی صدر ٹرمپ نے اے آئی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے، جس کا مقصد امریکا کی اے آئی ٹیکنالوجی میں برتری کو یقینی بنانا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد اے آئی کی ٹیکنالوجی میں امریکا کی برتری کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اے آئی کی دوڑ میں امریکا یا چین میں سے ایک ہی جیتے گا۔ حکومت نے اے آئی کے لیے مرکزی منظوری نظام قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاکہ تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجی پر مؤثر نگرانی رکھی جا سکے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی جیسے حساس شعبے میں 50 مختلف قوانین الجھن پیدا کر رہے ہیں، اس لیے تمام معاملات ایک وفاقی فریم ورک کے تحت چلائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیں ایک ہی ذریعہ چاہیے، 50 مختلف نہیں۔

ایگزیکٹو آرڈر کے تحت وفاقی ریگولیٹرز ریاستوں کو خبردار کر سکتے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنے قوانین برقرار رکھے تو ان کے لیے براڈ بینڈ سمیت مختلف منصوبوں کی فنڈنگ روک دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے وینزویلا کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، کہتے ہیں کہ وہاں کی صورتحال تیزی سے زمینی کارروائی تک پہنچنے والی ہے اور امریکا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کا مقصد منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔

روس اور یوکرین کی جنگ پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ امریکا یوکرین کی سکیورٹی میں مدد جاری رکھے گا لیکن تیسری عالمی جنگ سے اجتناب چاہتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں