زہریلی سموگ سے بچاؤ کیسے ممکن ہے؟

اسموگ سے پیدا ہونے والے صحت کے مسائل سے بچاؤ کے لیے چند آسان گھریلو تدابیر اپنائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث صحت کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے، مگر چند آسان گھریلو تدابیر سے ان مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔

پہلی تدبیر یہ ہے کہ دن بھر تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں، اور پانی کا درجہ حرارت نارمل رکھیں۔ گرم مشروبات کا استعمال بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

گھر سے باہر نکلنے سے قبل ناشتہ ضرور کریں تاکہ مدافعتی نظام مضبوط ہو سکے۔ 7 سے 8 گھنٹے بھوکا نہ رہیں۔

گھر سے باہر جاتے وقت خود کو اچھی طرح ڈھانپ کر نکلیں۔ دفتر پہنچ کر وضو کریں تاکہ ناک اور گلے میں جمع اسموگ کے اثرات دور ہو جائیں۔ گھر واپس آ کر نہا کر اسٹیم لیں۔

رات کو سونے سے پہلے ٹھنڈے مشروبات سے پرہیز کریں، گرم مشروبات کا استعمال کریں۔ دن یا رات کو سونے سے پہلے اپنی پسند کا مشروب لیں چاہے تھوڑی مقدار میں ہی کیوں نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں