سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کے خطرات میں اضافہ، ماہرین کی وارننگ

سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کے کیسز بڑھ جاتے ہیں، ڈاکٹر پیٹریسیا نے وجوہات اور احتیاطی تدابیر بتائیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرد موسم کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کی ڈاکٹر پیٹریسیا واسیلو کے مطابق، سردی میں خون کی شریانیں سکڑتی ہیں، جس سے بلڈ پریشر بڑھتا ہے اور دل کو زیادہ محنت کرنا پڑتی ہے۔ دسمبر میں چھٹیوں کے دوران معمولات متاثر ہوتے ہیں، جیسے کم نیند، زیادہ میٹھا کھانا اور ادویات سے دوری، جس سے دل پر دباؤ بڑھتا ہے۔

تحقیقی رپورٹس کے مطابق، 25 دسمبر کو دل سے جڑے مسائل کے باعث سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر پیٹریسیا نے یہ بھی بتایا کہ پیر کے دن ہارٹ اٹیک کی شرح زیادہ ہوتی ہے، کیونکہ نئے ہفتے کے آغاز پر کام کا تناؤ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ سردی کے مطابق لباس پہنیں، گھروں میں رہیں اور ہاتھوں کو اکثر دھوئیں۔ ہائی بلڈ پریشر سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے ابتدائی علامات کو پہچان کر زندگی بچائی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں