پی ٹی اے نے مصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال کی ہدایات جاری کرتے ہوئے صارفین کو ذاتی معلومات کے تحفظ پر زور دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مصنوعی ذہانت کے محفوظ استعمال کے لیے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پی ٹی اے نے صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی حساس دستاویزات کو اے آئی پلیٹ فارمز پر اپ لوڈ نہ کریں۔
پی ٹی اے کی ہدایت کے مطابق مصنوعی ذہانت سے حاصل شدہ جوابات کی تصدیق لازمی کریں اور مصنوعی ذہانت سے تخلیق کیے گئے جعلی مواد سے ہوشیار رہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ محفوظ اور مضبوط سائبر اسپیس کی تشکیل ہمارا مقصد ہے اور ڈیجیٹل دنیا میں احتیاط برت کر ہی آپ محفوظ رہ سکتے ہیں۔















