آدھے سے زیادہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔مصطفی کمال

وفاقی وزیر مصطفی کمال نے ملک گیر پولیو مہم 2025 کا آغاز کردیا، 5 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر مصطفی کمال نے سال 2025 کی آخری ملک گیر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے کیسز کم کرنے میں کامیابی ملی ہے۔ اس سال پانچ کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

مصطفی کمال نے کہا کہ گذشتہ سال 74 پولیو کیسز تھے جبکہ اس سال 30 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔آدھے سے زیادہ پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے ۔ پشاور،کراچی اورلاہورمیں پولیو وائرس موجود ہے ۔تیس پولیوکیسزمیں سے 19کیسز خیبرپختونخواہ سے ہیں۔ سولہ کیسز سائوتھ خیبرپختونخواہ میں سامنے آئے،وہاں امن و امان کیصورتحال کےباعث دولاکھ بچوں کوپولیو سے بچائو کے قطرے نہیں پلائے جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت ملک بھر سے وائرس کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ملک بھر میں پولیو مہم 15 تا 21 دسمبر منعقد کی جائے گی جس میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز گھر گھر جا کر قطرے پلائیں گے۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو ورکرز سے تعاون کریں اور اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو دو قطرے لازمی پلوائیں۔ علماء کرام سے بھی درخواست ہے کہ وہ پولیو مہم میں اپنا کردار ادا کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں