دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری، ایلون مسک سرفہرست

فوربز کی جاری کردہ فہرست میں ایلون مسک سرفہرست رہے، جن کی دولت میں اگست 2026 کے دوران 202 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست جاری، ایلون مسک سرفہرست

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) فوربز نے دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی نئی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں اگست 2026 کے دوران نمایاں تبدیلیاں دیکھنے میں آئیں۔

یکم ستمبر 2026 تک ان افراد کی مجموعی دولت 2.8 ٹریلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ماہ یہ رقم 2.6 ٹریلین ڈالر تھی، یعنی 200 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

فہرست کے مطابق 10 میں سے 9 افراد امریکی ہیں، جبکہ ایک اسپین کے امانسیو اورٹیگا ہیں۔ ان 10 مردوں میں سے نصف کی دولت 200 ارب ڈالر یا اس سے زیادہ ہے۔

ایلون مسک کی دولت میں اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے حصص کی وجہ سے 202 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا، جس سے ان کی دولت 892 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ فوربز 1987 سے ارب پتی افراد کی دولت کا جائزہ لے رہا ہے۔ اس فہرست میں دنیا بھر سے 3 ہزار 428 ارب پتی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں