ایران کے حملے کا خدشہ، اسرائیل کا بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان

اسرائیل کے وزیر دفاع نے ایران کے ممکنہ حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کے حملے کا خدشہ، اسرائیل کا بھرپور جوابی کارروائی کا اعلان

تل ابیب: (رائیٹ ناؤنیوز) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا۔

ایران کی جانب سے امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کے بعد اسرائیل نے یہ بیان دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کے مطابق، اسرائیل کی فوج یہودی مذہبی تہواروں کے دوران ممکنہ حملے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران خطے میں دیگر مقامات کو نشانہ بنا رہا ہے، اور اسرائیل کو بھی حملے کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی فوج دفاعی طور پر مکمل تیار ہے۔

اسرائیل کاٹز نے واضح کیا کہ اسرائیل خود کارروائی کرے گا، کسی دوسرے ملک کی مدد کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔ اسرائیلی جنگی طیارے حملے کے لئے تیار ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی وزیر دفاع کے بیان سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں