زی ڈاٹ اے آئی کا او ایکس الفا ماڈل عالمی ماہرین کو حیران کر گیا، اے آئی میدان میں چینی پیشرفت۔
بیجنگ: (رائیٹ ناؤ نیوز) چینی کمپنی زی ڈاٹ اے آئی نے ایک نیا اور پراسرار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سسٹم متعارف کرایا ہے۔ اس سسٹم نے عالمی ماہرین کو حیران و پریشان کر دیا ہے۔
یہ نیا اے آئی ماڈل 20 اگست کو سامنے آیا تھا۔ ماہرین کے لیے یہ جاننا مشکل ہو گیا تھا کہ کس کمپنی نے اوپن راؤٹر پر یہ جدید ماڈل متعارف کرایا ہے۔
اس اے آئی ماڈل نے بینچ مارک لسٹ میں دنیا بھر کے بہترین ماڈلز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ یہ ماڈل ان کی جی ایل ایم سیریز کا حصہ ہے۔
ماڈل کو کوڈنگ، مستحکم ایجنٹک ورک اور پراڈکشن اوور لوڈ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پیچیدہ reasoning اور ورک فلو کے لیے بہترین ماڈل ہے۔
یاد رہے کہ زی ڈاٹ اے آئی نے حال ہی میں جی ایل ایم 5.3 متعارف کرایا تھا۔ اس پیش رفت سے چین نے اے آئی کے شعبے میں امریکی بالادستی کو چیلنج کیا ہے۔















