اسپین کے امیگریشن قوانین میں سختی، 60 ہزار تارکین وطن کی آمد کے بعد فیصلہ

اسپین نے مراکش سے 60 ہزار تارکین وطن کے سیوٹا میں داخلے کے بعد امیگریشن قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسپین کے امیگریشن قوانین میں سختی، 60 ہزار تارکین وطن کی آمد کے بعد فیصلہ

میڈرڈ: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسپین کی حکومت نے امیگریشن قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مراکش سے 60 ہزار تارکین وطن کی سیوٹا میں غیر قانونی داخلے کے بعد کیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، گزشتہ ماہ کے اس بحران میں 40 افراد ہلاک ہوئے۔ ہسپانوی حکومت نے امیگریشن اور پناہ گزینوں کے قوانین پر نظر ثانی کا اعلان کیا ہے۔

ہسپانوی وزیر داخلہ فرنانڈو گرانڈے نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ قوانین میں ترمیم کا مسودہ منظور کر لیا گیا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد یورپی یونین کی ہدایات کے مطابق قوانین کو بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اسپین کے شہر سیوٹا اور میلیلا افریقہ اور یورپی یونین کے درمیان واحد زمینی سرحدی علاقے ہیں۔ تارکین وطن یہاں سے یورپ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ اسپین نے ہمیشہ جامع اور انسانی ہمدردی پر مبنی طریقوں کی حمایت کی ہے۔ حکام کے مطابق نئے نظام کے تحت بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت برقرار رہے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں