ایران کا اسرائیل پر مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے کا الزام، عوامی اتحاد پر زور

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اسرائیل پر مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے عوامی اتحاد اور مزاحمت پر زور دیتے ہوئے امریکا کے ساتھ معاہدے کو قومی وقار کے مطابق قرار دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا اسرائیل پر مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے کا الزام، عوامی اتحاد پر زور

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پورے مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلا رکھی ہے۔ سامراجی طاقتوں کی پشت پناہی سے اسرائیلی تخریب کاری کا سلسلہ جاری ہے۔

ایرانی صدر کے مطابق اسرائیل عالمی طاقتوں کی حمایت سے خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔ تاہم عوامی اتحاد اور مزاحمت کے ذریعے موجودہ مشکلات پر قابو پالیں گے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ حکومت کو رہبر انقلاب مجتبیٰ خامنہ ای کی رہنمائی حاصل ہے۔ دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے بلکہ ماہرین کی مشاورت سے معاہدہ کیا۔

ایرانی صدر کے مطابق امریکا کے ساتھ معاہدہ قومی وقار اور رہبر معظم کے اصولوں کے تحت طے پایا۔ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا کے ساتھ معاہدہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر نے بچوں کی علمی پیشرفت اور ان کے مستقبل سنوارنے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں