ٹرمپ کے اعلان نے آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کی کوشش کی مخالفت کی۔ ایران نے امریکی کنٹرول کو مسترد کرتے ہوئے سیاسی تناؤ بڑھا دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا جائے گا۔ اس اعلان کے بعد عالمی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔
صدر ٹرمپ نے گارڈن سٹی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی شکست کے فوراً بعد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان کروں گا۔ انہوں نے عوام کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں کو ایران کی ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام کی قیمت سمجھنے کی تلقین کی۔
امریکی عوام کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت 4 ڈالر فی گیلن تک پہنچ گئی ہے اور خام تیل 90 ڈالر فی بیرل کے قریب ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر کے اس بیان نے نومبر کے مڈ ٹرم انتخابات سے قبل معاشی اور سیاسی مشکلات بھی کھڑی کر دی ہیں۔ ایران نے امریکی کنٹرول کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ خلیج میں بحری آمدورفت تقریباً مفلوج ہو چکی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے دو بحری جہازوں پر حملوں کا الزام ایران پر لگایا گیا ہے۔














