ہارورڈ کی قانونی فتح، ٹرمپ انتظامیہ کا مقدمہ مسترد

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کا ہارورڈ کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا، یہ فیصلہ یونیورسٹی کے لیے اہم کامیابی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہارورڈ کی قانونی فتح، ٹرمپ انتظامیہ کا مقدمہ مسترد

بوسٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی وفاقی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کا مقدمہ خارج کر دیا ہے۔ اس مقدمے میں الزام تھا کہ ہارورڈ نے کیمپس میں یہودی طلبہ کو تحفظ فراہم نہیں کیا۔

یہ مقدمہ امریکی محکمہ انصاف نے مارچ میں دائر کیا تھا۔ حکومت کا کہنا تھا کہ ہارورڈ کی انتظامیہ نے یہود مخالف رویوں پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

جج رچرڈ اسٹیرنز نے کہا کہ حکومت کے شواہد الزامات ثابت کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔ عدالت کے مطابق واقعات محدود اور مختلف نوعیت کے تھے۔

یہ فیصلہ ہارورڈ کے لیے بڑی کامیابی ہے، جہاں ٹرمپ انتظامیہ نے 2.2 ارب ڈالر کی فنڈنگ منجمد کرنے کی کوشش بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ امریکی جامعات میں غزہ جنگ کے دوران احتجاج ہو رہے تھے اور یہ مقدمہ انہی حالات میں دائر ہوا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں