75 سالہ بھارتی خاتون کی صحت کا راز یوگا میں پوشیدہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل۔ صارفین حیران!
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کی 75 سالہ خاتون نے اپنی فٹنس کا راز سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ ویڈیو میں انہیں یوگا پوز کرتے دیکھ کر صارفین حیران ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ صارفین ان کی صحت، چستی اور فٹنس کو سراہ رہے ہیں۔ خاتون نے مختلف یوگا پوز دکھائے ہیں جو ان کی فٹنس کا ثبوت ہیں۔
خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی عمر 75 سال ہے، وہ اکیلی رہتی ہیں اور گھر کے سارے کام خود کرتی ہیں۔ ان کا وزن 50 کلوگرام پر برقرار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کا معمول صبح 5 بجے عبادت سے شروع ہوتا تھا۔ انہوں نے خود کو مصروف رکھا اور یوگا ان کی زندگی کا حصہ بن گیا۔
یاد رہے کہ 10 سال قبل ان کے شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے ورزش شروع کی۔ ٹی وی پر یوگا دیکھ کر گھر میں اس کی مشق کی اور صحت مند رہیں۔














