ایران کی امریکہ کو وارننگ، آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے شرائط کی منظوری ضروری

ایران نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے ایران کی شرائط ماننی ہوں گی، جن میں جنگ کا خاتمہ اور اثاثوں کی بحالی شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کی امریکہ کو وارننگ، آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے شرائط کی منظوری ضروری

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران نے واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت کے معاہدے کے باوجود، آبنائے ہرمز مکمل طور پر نہیں کھولی جائے گی جب تک امریکہ ایران کی تمام شرائط تسلیم نہیں کرتا۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے تسنیم نیوز ایجنسی کو بتایا کہ امریکہ کو اپنا رویہ تبدیل کرنا ہوگا اور ایران کے مطالبات پورے کرنے ہوں گے۔ ایران کے مطالبات میں جنگ کا خاتمہ اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی رہائی شامل ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور عمان نے بحری راستے کے جغرافیائی نقاط پر اتفاق کرلیا ہے، مگر یہ معاہدہ آبنائے ہرمز میں مکمل سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے گا۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان ممکنہ معاہدہ خود بخود آبنائے کو دوبارہ کھولنے کی ضمانت نہیں دے گا۔ ایران نے خطے میں اپنے اتحادیوں پر حملے بند کرنے کی شرط بھی رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ایران نے امریکہ کے سامنے متعدد شرائط رکھی ہیں جن میں امریکی فوج کی موجودگی کا خاتمہ، بحری ناکہ بندی ختم کرنا، منجمد اثاثے بحال اور پابندیاں ختم کرنا شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں