راجھستان کے ایک کسان نے 5 لاکھ روپے کھیت میں چھپائے، جو دیمک نے برباد کر دیے۔ بینک نے مدد سے انکار کر دیا۔
راجھستان: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت میں ایک کسان کو زمین میں رقم چھپانا مہنگا پڑگیا۔ کسان نے 5 لاکھ روپے کھیت میں دفن کیے تھے، جو دیمک کا شکار ہوگئے۔
کسان نے ایک سال قبل زمین فروخت کرکے رقم پلاسٹک بیگ میں چھپائی تھی۔ اسے ڈر تھا کہ بیٹے رقم خرچ نہ کر دیں۔ رقم زمین میں دفن کرنے کے بعد بھول گیا۔
کسان کو تعمیراتی کام کے لیے رقم کی ضرورت پڑی تو تلاش شروع کی۔ خاندان والوں نے بھی مدد کی، مگر رقم نہ ملی۔
مون سون کے دوران بیگ تیرتا ہوا نظر آیا۔ جب کھولا تو نوٹ دیمک زدہ تھے۔ زیادہ تر 500 روپے کے نوٹ متاثر ہوئے۔
یاد رہے کہ بینک نے متاثرہ نوٹوں کی مدد سے انکار کردیا۔ کسان اور اس کا خاندان مالی مشکلات کا شکار ہے۔













