امریکی ویزے کی منسوخی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد ویزے منسوخ کیے، جرائم اور قومی سلامتی خطرے کے پیش نظر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی ویزے کی منسوخی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد متاثر

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد امریکی ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ یہ ویزے مختلف جرائم میں ملوث افراد کے تھے۔ ان میں چوری، منشیات، جنسی جرائم اور دیگر شامل ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق یہ اقدام امیگریشن نظام کے غلط استعمال کو روکنے اور قومی سلامتی کو بہتر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ منسوخی عمل صدر ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کی قیادت میں جاری رہے گا تاکہ مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا سکیں۔

یاد رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف یہ مہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی ہے، جس کا مقصد امریکی سیکیورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں