پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی و ایرانی وزرائے خارجہ کا رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر گفتگو

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے رابطہ کر کے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ مکہ دفاعی معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ کر کے پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پانے والے مکہ دفاعی معاہدے پر بات چیت کی۔ انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے بدلتی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر بھی بات کی ہے۔ عباس عراقچی نے اسحاق ڈار کو عمان کے ساتھ ہونے والی نئی تجارتی راہداری پر بھی اعتماد میں لیا۔

اسحاق ڈار نے عباس عراقچی کو مکہ دفاعی معاہدے کے بارے میں بتایا ہے کہ اس کا مقصد اسٹریٹجک تعاون اور خطے میں امن کی بحالی ہے۔

واضح رہے کہ مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان طے پایا ہے جس کا مقصد خطے میں استحکام کو بڑھانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں