پاکستان روس کے تعاون سے فیصل آباد، کراچی روٹس پر پہلی مال بردار ریل سروس شروع کرنے کی تیاری

روسی سفیر کے مطابق پاکستان اور روس ماسکو سے فیصل آباد و کراچی تک ریل سروس پر کام کر رہے ہیں، جو دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اور روس کے درمیان مال بردار ریل سروس کا منصوبہ، ماسکو سے فیصل آباد و کراچی تک

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان میں موجود روسی سفیر البرٹ خوریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر ماسکو فیصل آباد اور کراچی روٹس پر پہلی مال بردار ریل سروس کے آغاز پر کام جاری ہے۔

روسی سفیر نے یہ بات روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ بیلاروس کی شمولیت کے امکان کے ساتھ ماسکو فیصل آباد اور کراچی روٹس پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2025 اور 2026 کے دوران جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے منصوبے میں تاخیر ہوئی۔ تاہم، اب معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ منصوبہ دونوں ممالک کی معیشت کو فائدہ پہنچا سکتا ہے اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنا سکتا ہے۔ اس سے خطے میں اقتصادی ترقی میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

یاد رہے کہ روس اور پاکستان کے درمیان بہتر تجارتی تعلقات کے لیے اس ریل سروس کے منصوبے کو اہمیت دی جا رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان سامان کی ترسیل کو آسان بنا سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں