بسنت 2027 جنوری میں منانے کا امکان، حکومت کی منظوری کا انتظار

بسنت 2027 کے لئے جنوری کی تجویز زیر غور ہے تاکہ رمضان کے ساتھ متصادم نہ ہو۔ حکومت کی منظوری کے بعد حتمی تاریخ کا اعلان متوقع ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بسنت 2027 جنوری میں منانے کا امکان، حکومت کی منظوری کا انتظار

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) بسنت 2027 جنوری میں منائے جانے کی توقع ہے۔ فروری میں رمضان المبارک کے باعث بسنت کو جنوری کے آخر میں منانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق بسنت کی حتمی تاریخ کا اعلان حکومت کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔ پتنگ بازی کے حوالے سے حکومت کی جانب سے جلد ڈور اور گڈی کی اجازت دی جا سکتی ہے۔

مون سون کے بعد بسنت کی تیاریوں میں تیز رفتاری متوقع ہے۔ متعلقہ حکام حفاظتی اقدامات اور ضوابط مرتب کر رہے ہیں۔

بسنت کا جشن عوام کے لئے تفریح کا اہم موقع ہوتا ہے۔ اس کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثہ کی حفاظت ضروری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں میں بسنت پر پابندی تھی جسے شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں