پی ٹی آئی میں 27 ستمبر کو لانگ مارچ کی کال پر اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، سہیل آفریدی پر خفیہ ڈیل کا الزام۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) 27 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی کال پر پاکستان تحریک انصاف میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔ پارٹی کے کچھ رہنماؤں نے اس کال کے پیچھے خفیہ ڈیل کا الزام لگایا ہے۔
پی ٹی آئی کے بیرون ملک مقیم رہنماؤں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے یہ فیصلہ کسی خفیہ معاہدے کے تحت کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کی کال وسط اگست کی بجائے 27 ستمبر کو دی گئی ہے۔
سہیل آفریدی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل کو ان سے معافی مانگنی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملے پر علیمہ خان کو بھی راضی کر لیں گے۔
انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہ ہونے دی گئی تو وہ سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا دیں گے۔ ان کا انٹرویو آج رات 8 بجے نشر ہوگا۔
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نے پی ٹی آئی لیڈرشپ کے ساتھ رابطہ کیا ہے اور وزیر اطلاعات پختونخوا نے کہا ہے کہ انہیں تمام عہدے چھوڑنے پڑیں گے۔











