اسلام آباد و پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و پنجاب میں مزید بارش، کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے، جبکہ دیامر میں سیلابی صورتحال ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد و پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کراچی میں بوندا باندی کا امکان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور پنجاب میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں سیلابی ریلوں نے شدید تباہی مچائی ہے۔ وادی نیاٹ، لوشی اور دیگر علاقوں میں بارش سے نقصان ہوا ہے۔ گینی کے مقام پر سیلاب کے باعث شاہراہِ قراقرم ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔ چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام جاری ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بارشوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں مشکلات پیدا کی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں