حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم کر دیں، پیٹرول 329 روپے 82 پیسے اور ڈیزل 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر مقرر۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرتے ہوئے عوام کو جزوی ریلیف فراہم کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 3 روپے 19 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 329 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 382 روپے 36 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ قیمتوں کا تعین موجودہ پالیسی کے تحت روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) روزانہ قیمتوں کا تعین کرے گی۔
یہ اقدام عوام کے لیے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ مسلسل قیمتوں میں تبدیلیوں کی وجہ سے روزمرہ اخراجات پر اثر پڑتا ہے۔ عوام کو توقع ہے کہ قیمتوں کی استحکام کی پالیسی اپنائی جائے گی۔
یاد رہے کہ 17 جولائی کو وفاقی وزیر پیٹرولیم نے اعلان کیا تھا کہ قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا اور اوگرا قیمتوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرے گی۔














