شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تجربہ جنوبی کوریا کی دفاعی تیاریوں میں اضافے کا سبب بنا ہے۔
سیئول: (رائیٹ ناؤنیوز) جنوبی کوریا نے شمالی کوریا پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے بعد سیئول نے نگرانی اور دفاعی تیاریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
جنوبی کورین فوج کے مطابق شمالی کوریا نے جمعرات کو مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل جزیرہ نما کوریا کے مشرقی سمندر کی طرف فائر کیا۔ جاپان نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
جنوبی کوریا کی فوج نے مزید ممکنہ میزائل تجربات کے پیش نظر نگرانی کو سخت کر دیا ہے۔ امریکا اور جاپان کے ساتھ معلومات کا تبادلہ جاری ہے۔
یہ تجربہ شمالی کوریا کے متعدد ہتھیاروں کے تجربات کا حصہ ہے۔ پروفیسر لیم ایول چُل کے مطابق یہ تجربہ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں سے قبل ایک پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ شمالی کوریا نے جون میں ملٹی پل لانچ راکٹ سسٹم اور ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا۔ یہ تجربات کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ کے حالیہ بیانات سے منسلک ہو سکتے ہیں۔














