ہدایتکار ابو الیہہ کا انکشاف، فہد مصطفیٰ فواد خان سے بہتر اداکار

ہدایتکار ابو الیہہ نے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی وسعت کو سراہتے ہوئے انہیں فواد خان سے بہتر اداکار قرار دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ہدایتکار ابو الیہہ کا انکشاف، فہد مصطفیٰ فواد خان سے بہتر اداکار

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان کے معروف ہدایتکار ابو الیہہ نے حالیہ پوڈکاسٹ میں فہد مصطفیٰ کو فواد خان سے بہتر اداکار قرار دیا ہے۔ انہوں نے دونوں اداکاروں کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کی اداکاری کی وسعت کو سراہا۔

ابو الیہہ نے کہا کہ فہد مصطفیٰ کی رینج ہر طرز کی اداکاری میں کمال کی ہے۔ چاہے وہ رومانس ہو یا ایکشن، فہد ہر کردار کو بخوبی نبھاتے ہیں۔

ہدایتکار نے مزید کہا کہ فہد مصطفیٰ کمرشل فلمز میں اپنی مہارت دکھا چکے ہیں اور وہ آرٹ ہاؤس سینما میں بھی کامیاب ہوسکتے ہیں۔

اس کلپ کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں، جس نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ اور فواد خان پاکستانی فلم انڈسٹری کے نمایاں اداکار ہیں اور دونوں کی اپنی منفرد پہچان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں