پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے، اوگرا ذرائع کے مطابق 5 اگست سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج مزید کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق 5 اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر تک ہو سکتی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہونے کا تخمینہ ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے عوام کو ریلیف ملے گا اور معاشی بوجھ میں کمی آئے گی۔
یہ اقدام معاشی استحکام اور عوامی سہولت کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے، جو مہنگائی کے دباؤ کو کم کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا جس میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے کی کمی کی گئی تھی۔














