واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک، دنیا بھر میں صارفین متاثر

واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک، میٹا کا مسئلے کے حل پر کام جاری، صارفین کو جلد اپ ڈیٹ ملے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ اکاؤنٹس بلاک، دنیا بھر میں صارفین متاثر

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) دنیا بھر میں واٹس ایپ صارفین کے اکاؤنٹس اچانک بلاک ہوگئے ہیں۔ یہ مسئلہ واٹس ایپ کے اندرونی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے۔

ہزاروں صارفین نے سوشل میڈیا پر شکایت کی ہے کہ ان کے اکاؤنٹس بلاک ہو گئے اور ریویو کا پیغام نظر آ رہا ہے۔ میٹا نے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

متاثرہ اکاؤنٹس کی رسائی بحال کرنے کے لئے کمپنی کام کر رہی ہے۔ صارفین کو 24 گھنٹوں میں اپ ڈیٹ فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

یہ مسئلہ اگرچہ چھوٹا ہے، مگر واٹس ایپ کے 3 ارب سے زائد صارفین میں ہزاروں افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ میٹا نے مسئلے کا اعتراف کیا ہے، مگر متاثرہ خطے یا مسئلے کی بنیادی وجہ واضح نہیں کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں