برائٹن ساحل پر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی، 28 سالہ ملزم گرفتار

لندن کے برائٹن ساحل پر 20 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 28 سالہ شخص گرفتار، تفتیش جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برائٹن ساحل پر 20 سالہ لڑکی سے زیادتی، 28 سالہ ملزم گرفتار

لندن: (رائیٹ ناؤنیوز) برائٹن ساحل پر 20 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں 28 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب پیش آیا اور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق، متاثرہ لڑکی کی عمر 20 سال ہے اور برائٹن i360 ٹاور کے قریب واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے علاقے کو سیل کر دیا اور فرانزک ماہرین نے شواہد اکٹھے کیے۔

پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے، لیکن ابھی تک کوئی باضابطہ فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔ پولیس نے ملزم کی قومیت ظاہر کرنے سے انکار کیا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے، لیکن پولیس نے کہا ہے کہ اسے خصوصی تربیت یافتہ افسران کی مدد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس نے عوام سے مزید معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

یاد رہے کہ تین ہفتے قبل برائٹن ساحل پر ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں تین مصری پناہ گزینوں کو قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں