گوگل میپس میں رنگین اشارے ڈرائیورز کو ٹریفک کی بروقت معلومات فراہم کرتے ہیں، جس سے سفر کی منصوبہ بندی بہتر ہوتی ہے۔
نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) گوگل میپس ایک مقبول نیوی گیشن ایپ ہے جو ڈرائیورز کو سڑکوں کی درست رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ حالیہ برسوں میں اس ایپ میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ یوزر انٹرفیس کو بہتر بنایا جا سکے۔
گوگل میپس کا سب سے نمایاں فیچر اس کے اندر ٹریفک کی مختلف رنگوں کی نشاندہی ہے۔ یہ بصری اشارے روڈ کی سطح، ہائی وے اور دیگر انفراسٹرکچر کی معلومات فراہم کرتے ہیں۔
گوگل میپس میں ٹریفک کی صورتحال کے لیے مخصوص رنگ استعمال ہوتے ہیں جو ڈرائیورز کو ٹریفک کی حالت سے آگاہ کرتے ہیں۔ سرخ رنگ ٹریفک جام جبکہ سبز رنگ ہموار ٹریفک کا اشارہ دیتے ہیں۔
یہ فیچر ڈرائیورز کو ٹریفک کی موجودہ صورتحال سے آگاہ رکھتا ہے، جس سے وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گوگل میپس کا یہ فیچر ڈرائیورز کی سہولت کے لیے متعارف کروایا گیا ہے تاکہ وہ ٹریفک جام سے بچ سکیں اور وقت کی بچت کر سکیں۔















