آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی

آئی سی سی نے اینٹی کرپشن کوڈ کی تین خلاف ورزیوں پر امریکی کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی کو 8 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی، امریکی کرکٹر پر 8 سال کی پابندی

دبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکی کرکٹر بودوگم اخیلیش ریڈی پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے باعث 8 سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی سی سی کے بیان کے مطابق بودوگم اخیلیش ریڈی نے تین مرتبہ اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزیاں کیں، جس کے تحت ان پر کارروائی کی گئی ہے۔

بودوگم اخیلیش نے ابو ظبی ٹی ٹین لیگ 2025 کے دوران اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی گئی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پابندی کا آغاز 21 نومبر 2025 سے ہوگا، جس کے بعد وہ کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یاد رہے کہ آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈ کا مقصد کرکٹ کو کرپشن سے پاک رکھنا اور کھیل کی شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں