مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی متوقع فتح، مریم اورنگزیب کا پیپلز پارٹی پر طنز

مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی متوقع فتح پر مریم اورنگزیب کا پیپلز پارٹی پر طنز، آزاد کشمیر کے الیکشن میں اعتماد برقرار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کی متوقع فتح، مریم اورنگزیب کا پیپلز پارٹی پر طنز

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان دیا ہے کہ مظفرآباد میں بھی مسلم لیگ (ن) کی فتح متوقع ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی الیکشن ہارنے کے بعد رونا بند نہیں کر رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن رونے سے نہیں، لڑنے سے جیتے جاتے ہیں۔ میرپور میں فتح کے بعد مظفرآباد میں بھی شیر کی کامیابی کی توقع ہے۔ عوام سے ووٹ مانگنے اور پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز لانے کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام مسلم لیگ (ن) کے حق میں ووٹ ڈالیں گے اور انشاء اللہ فتح ہماری ہوگی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے پولنگ کیمپس فتح کی نوید سنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظفرآباد میں شیر کی فتح ہوگی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن کے آخری مرحلے میں بھی مسلم لیگ (ن) کی کامیابی متوقع ہے۔ میرپور اور مظفرآباد کے بعد پونچھ کے لیے بھی مسلم لیگ (ن) کی پوری تیاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں