پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر ہوگا، جس کا اعلان 17 جولائی کو ہوا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی، نئی قیمتوں کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آج ملک بھر میں پیٹرول 336 روپے 03 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 392 روپے 38 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ یہ نئی قیمتیں 3 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے فی لیٹر کمی کی ہے۔ یہ تبدیلی معمولی قرار دی گئی ہے۔

20 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں تین بار کمی اور چھ بار اضافہ ہوا ہے، جبکہ ایک دن قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اس دوران ڈیزل کی قیمت میں صرف ایک بار کمی ہوئی ہے، جبکہ آٹھ بار اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 17 جولائی کو اعلان کیا گیا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اب روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں