پنجاب میں تیراکی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی، محکمہ داخلہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ داخلہ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں تیراکی پر پابندی ہوگی۔ عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی دفعہ 144 کا اطلاق ہوگا۔
یہ پابندیاں 60 روز کے لیے عائد کی گئی ہیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ شدید بارشوں میں نہانے سے بچوں اور نوجوانوں کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث تیراکی خطرناک ہے۔
واضح رہے کہ مون سون میں شدید بارشوں کے سبب نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو رہا ہے۔












