پنجاب میں مون سون بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی کی صورتحال پیدا ہوگئی، پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا کہا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ دریائے چناب میں سیلابی صورتحال میں کمی آئی ہے۔
مرالہ میں پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 43 ہزار کیوسک ہے، جبکہ خانکی میں 1 لاکھ 38 ہزار اور قادر آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار کیوسک ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے کہا ہے کہ دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پنجاب نے ممکنہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔
واضح رہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ فلڈ ریلیف کیمپس میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔












