آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں کل انتخابات ہوں گے۔ 13 حلقوں میں پولنگ کے لیے سامان کی ترسیل جاری ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
میرپور: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر کے میرپور ڈویژن میں کل ہونے والے انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ یہ عمل تین اضلاع میر پور، کوٹلی اور بھمبھر کے 13 حلقوں میں جاری ہے۔
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں 27 جولائی کو پولنگ ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسرز سامان تینوں اضلاع کے پریزائیڈنگ آفیسرز کے حوالے کر رہے ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ریٹائرڈ) غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ووٹنگ کے عمل میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔
انتخابات کے حوالے سے عوام کو اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ حق رائے دہی کا استعمال جمہوریت کو مضبوط بنانے کی ضمانت ہے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی محرومیوں کا ازالہ مسلم لیگ ن کرسکتی ہے، یہ بیان سینئر وزیر پنجاب کی جانب سے آیا تھا۔













