عبدالعلیم خان نے آزاد کشمیر میں موٹروے اور ایئرپورٹ بنانے کے وعدے پورے نہ ہونے کی وجوہات پر سوال اٹھائے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ مری اور مظفرآباد کے درمیان موٹروے بنائی جائے گی اور میرپور کو پنجاب، اسلام آباد اور کے پی سے لنک کیا جائے گا۔
عبدالعلیم خان نے بتایا کہ گزشتہ 60 سالوں میں کشمیر میں ایئرپورٹ اور موٹروے بنانے کے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مری ایکسپریس وے کی تعمیر کا اعلان کرنے کے بعد دیگر افراد کو بھی موٹروے بنانے کا خیال آیا۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ خطے کی ترقی میں معاونت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتیں لگائی جائیں گی اور سیاحت کو فروغ دیا جائے گا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے 100 فیصد نوجوانوں کو تعلیم حاصل کرنی چاہیے، اور عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ علاج کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
واضح رہے کہ دو سال قبل عبدالعلیم خان نے وزارت مواصلات کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور این ایچ اے کا ریونیو 66 ملین سے بڑھ کر 130 ملین تک پہنچ گیا ہے۔













