وفاقی وزیر داخلہ کا تربت میں ایف سی اسپتال کا افتتاح، جدید طبی سہولیات کی فراہمی

وفاقی وزیر داخلہ نے تربت میں ایف سی اسپتال کا افتتاح کیا، جو مقامی آبادی کو جدید طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی وزیر داخلہ کا تربت میں ایف سی اسپتال کا افتتاح، جدید طبی سہولیات کی فراہمی

تربت: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تربت میں فرنٹیئر کور بلوچستان (ساوتھ) کے جدید اسپتال کا افتتاح کیا ہے۔ انہوں نے ایف سی کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور اسپتال کی تعمیر میں تیزی کے لیے آئی جی ایف سی اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

محسن نقوی نے اسپتال میں او پی ڈی، مختلف وارڈز، ایم آر آئی، سی ٹی سکین رومز اور آپریشن تھیٹر کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وہاں موجود طبی عملے کو انسانیت کی خدمت کی تلقین کی اور جدید سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایف سی اسپتال کی جلد تکمیل پر خوشی ہے، یہ اسپتال تربت کی مقامی آبادی کے لیے ایک اہم ضرورت تھی۔ انہیں اسپتال میں دستیاب طبی سہولیات کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

واضح رہے کہ آئی جی ایف سی میجر جنرل بلال سرفراز خان نے وزیر داخلہ کو فورس کی تربیت اور فیلڈ آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے ایف سی کی پیشہ ورانہ تیاریوں کی تعریف کی۔

یاد رہے کہ وزیر داخلہ نے فتنہ الہندوستان سمیت دیگر کالعدم گروہوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کو خراج تحسین پیش کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں