بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار، 16 ملازمین زخمی

بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی، 16 ملازمین زخمی ہوئے، مانسہرہ اسپتال میں علاج کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار، 16 ملازمین زخمی

بالاکوٹ: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس میں یونیورسٹی کے 19 ملازمین سوار تھے۔

ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 16 ملازمین زخمی ہوئے جنہیں مانسہرہ ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈرائیور نے کہا ہے کہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچانے کی کوشش میں بس بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ملازمین ذاتی ٹور پر ناران، کاغان جا رہے تھے اور زخمیوں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ ونگ کی بس ملازمین کو تفریحی دوروں پر لے کر جایا کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں