پیٹرولیم قیمتوں کی پالیسی پر نظرثانی کی درخواست، بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط

پاکستان بزنس فورم نے پیٹرولیم قیمتوں کی روزانہ بنیاد پر تعین کی پالیسی پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، جس سے عوامی اور کاروباری ریلیف ممکن ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرولیم قیمتوں کی پالیسی پر نظرثانی کی درخواست، بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان بزنس فورم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پالیسی پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ یہ درخواست وزیراعظم شہباز شریف کو خط کے ذریعے کی گئی ہے۔

پاکستان بزنس فورم کے صدر خواجہ محبوب الرحمان نے خط میں حکومت سے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کے تعین کے نظام پر نظرثانی کا مطالبہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے عوام اور کاروباری طبقے کو ریلیف مل سکتا ہے۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں پیٹرول 20 اور ڈیزل 55 روپے مہنگا ہوا ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کو 18 فیصد جی ایس ٹی کے مساوی مقرر کیا جائے۔

پاکستان بزنس فورم کے مطابق موجودہ قیمتوں کے تعین کے فارمولے نے معاشی سرگرمیوں کو جمود کا شکار کر دیا ہے۔ ان حالات میں حکومت کا فرض ہے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

واضح رہے کہ حکومت 17 جون کے کابینہ اجلاس کے فیصلے کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم قیمتوں کا تعین کر رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں