پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، عالمی مارکیٹ کی قیمتوں میں کمی کے باوجود قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے تعین کے بعد ایک ہفتے میں پیٹرول 20 روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق 18 جولائی سے پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ اس کے بعد 21 جولائی کو پیٹرول 35 پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔
22 جولائی کو پیٹرول 4 روپے 93 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 15 پیسے بڑھائے گئے جبکہ 23 جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے اور ڈیزل میں 7 روپے 83 پیسے اضافہ ہوا۔
24 جولائی کو بھی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا، پیٹرول 4 روپے 40 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھا دیا گیا۔
واضح رہے کہ 17 جولائی کو کابینہ نے فیصلہ کیا تھا کہ اوگرا یومیہ عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔














