کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زاہرہ ویمن باکسنگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، لیسوتھو کی باکسر کو شکست

پاکستانی باکسر فاطمہ زاہرہ نے کامن ویلتھ گیمز 2026 میں کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، ان کی شاندار جیت نے پاکستانی شائقین کو خوش کردیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کامن ویلتھ گیمز: فاطمہ زاہرہ ویمن باکسنگ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں، لیسوتھو کی باکسر کو شکست

گلاسگو: (رائیٹ ناؤنیوز). کامن ویلتھ گیمز 2026 میں پاکستانی باکسر فاطمہ زاہرہ نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ فاطمہ نے اسکاٹ لینڈ میں جاری مقابلوں میں خواتین کی 60 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

فاطمہ زاہرہ نے لیسوتھو کی باکسر کو ناک آؤٹ کرکے فتح حاصل کی۔ ریفری نے فاطمہ کی واضح برتری کے بعد مقابلہ روک کر انہیں فاتح قرار دے دیا۔

اس کامیابی کے بعد فاطمہ کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی جارڈن ولسن سے کوارٹر فائنل میں ہوگا۔ فاطمہ کی اس فتح کو پاکستانی شائقین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

یہ کامیابی پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستانی خواتین کی شمولیت کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی خواتین کی شرکت میں اضافہ ہوا ہے اور یہ کامیابیاں عالمی کھیلوں میں پاکستان کی موجودگی کو مضبوط کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں