نئے امریکی ٹیرف کے تحت پاکستان سمیت 60 ممالک متاثر ہوں گے، عالمی تجارت میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤنیوز) امریکا نے جبری مشقت کی روک تھام میں ناکامی پر 60 سے زائد ممالک پر 10 سے 12.5 فیصد تک ٹیرف عائد کیے ہیں۔ پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جن پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے۔
نئے ٹیرف کا اطلاق 24 جولائی سے ہو رہا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدام صدر ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کے نظریے کو بحال کرنے کی کوشش ہے۔
امریکی حکام نے بتایا ہے کہ یہ ممالک جبری مشقت سے تیار کردہ اشیا کی درآمد پر پابندی نافذ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ امریکا نے اس بار ٹریڈ ایکٹ کے سیکشن 301 کا استعمال کیا ہے۔
یہ ٹیرف عالمی تجارت پر اثر ڈال سکتے ہیں، کیونکہ کئی ممالک نے انہیں غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے احتجاج کیا ہے۔
یاد رہے کہ فروری 2026 میں امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے اضافی ٹیرف کے نفاذ کو کالعدم قرار دیا تھا۔













