چین میں اجنبی سیاح کی تصویر کھینچنے کی درخواست نے برسوں بچھڑے رشتے داروں کو ملا دیا

چین میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ایک اجنبی سیاح کی تصویر کھینچنے کی درخواست نے چِن جائی کو اپنے برسوں بچھڑے رشتے دار سے ملا دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین میں اجنبی سیاح کی تصویر کھینچنے کی درخواست نے برسوں بچھڑے رشتے داروں کو ملا دیا

شنگھائی: (رائیٹ ناؤ نیوز) چین میں ایک اجنبی سیاح کی تصویر کھینچنے کی درخواست نے برسوں بچھڑے رشتے داروں کو آپس میں ملا دیا۔ یہ واقعہ شنگھائی کے رہائشی چِن جائی کے ساتھ پیش آیا۔

چِن جائی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ جولائی 2026 کے اوائل میں انہوں نے صوبہ یوننان کی جھیل Lugu کی سیر کی۔ 9 جولائی کو ایک تائیوانی سیاح نے ان سے تصویر کھینچنے کی درخواست کی۔

تصویر لینے کے بعد گفتگو کے دوران چِن جائی کو معلوم ہوا کہ سیاح کا تعلق بھی ان کے آبائی قصبے Puyuan سے ہے۔ یہ جان کر دونوں نے اکٹھے تصویر کھنچوائی اور مزید معلومات کا تبادلہ کیا۔

چِن جائی کے والد نے تصدیق کی کہ Fei نامی سیاح ان کے خاندان کا فرد ہے۔ Fei کے والد اور چِن کے دادا بھائی تھے اور 1949 میں تائیوان منتقل ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ Fei کے والد اور چِن کے دادا کا انتقال کافی عرصہ پہلے ہوچکا ہے۔ 1991 میں ایک خط کے ذریعے رابطہ ہوا تھا، جو چِن کے خاندان نے محفوظ رکھا ہوا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں