پنجاب حکومت کا وفاق سے 10 لاکھ ٹن گندم کے لئے رابطہ، مارکیٹ استحکام کا ہدف

پنجاب حکومت نے مارکیٹ استحکام کے لئے وفاق سے 10 لاکھ ٹن گندم مانگی ہے جس سے گندم کی رسد بہتر ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا وفاق سے 10 لاکھ ٹن گندم کے لئے رابطہ، مارکیٹ استحکام کا ہدف

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پنجاب حکومت نے گندم کی مارکیٹ کو مستحکم کرنے کے لئے وفاقی حکومت سے 10 لاکھ ٹن گندم کے حصول کے لئے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد وزارتِ قومی غذائی تحفظ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب کو پہلے سے منظور شدہ 2 لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی اجازت برقرار رہے گی جبکہ اضافی 8 لاکھ ٹن گندم کی فراہمی کے لئے درخواست کی گئی ہے۔

پنجاب کی 2 لاکھ ٹن گندم پہلے ہی پاسکو کے پاس موجود ہے، مزید 8 لاکھ ٹن کی فراہمی سے مجموعی مقدار 10 لاکھ ٹن ہو جائے گی۔

یہ اقدام گندم کی مارکیٹ میں رسد اور قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لئے اہم ہے تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے گندم کی قیمتوں میں استحکام کے لئے یہ قدم اٹھایا ہے تاکہ مارکیٹ میں گندم کی قلت نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں