یورپی کمیشن کا گوگل پر ایک ارب ڈالرز جرمانہ، سرچ انجن کی بالادستی کا الزام

یورپی کمیشن نے گوگل پر سرچ انجن کی بالادستی کا الزام لگاتے ہوئے ایک ارب ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ اقدام یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی تناؤ کو بڑھا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپی کمیشن کا گوگل پر ایک ارب ڈالرز جرمانہ، سرچ انجن کی بالادستی کا الزام

برسلز: (رائیٹ ناؤ نیوز) یورپی کمیشن نے گوگل پر سرچ انجن کی بالادستی کو ناجائز استعمال کرنے پر ایک ارب ڈالرز جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ گوگل کی جانب سے دیگر کمپنیوں کو دبانے کی کوشش پر لگایا گیا ہے۔

یورپی کمیشن نے بتایا کہ گوگل نے غیر قانونی طور پر اپنی بالادستی کو استعمال کرتے ہوئے حریف کمپنیوں کی مسابقت ختم کرنے کی کوشش کی۔ اس عمل کے نتیجے میں گوگل پر 89 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

یورپی یونین نے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کے تحت گوگل کی خدمات کو غیر منصفانہ طریقے سے فروغ دینے پر کارروائی کی ہے۔ گوگل نے اپنی شاپنگ، ٹریول اور گیمز سروسز کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

یہ اقدام یورپی یونین اور امریکا کے درمیان تجارتی تناؤ کو بڑھا سکتا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے یورپی یونین کی تجارتی پالیسیوں کو ‘نامنصفانہ’ قرار دیا ہے اور جوابی اقدامات کی دھمکی دی ہے۔

یاد رہے کہ 2018 اور 2017 میں بھی یورپی یونین نے گوگل کو بالترتیب 4.7 ارب اور 2.8 ارب ڈالرز کے جرمانے عائد کیے تھے۔ گوگل کی اپیلیں بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں