پی ٹی آئی ناراض ارکان کا خط، عمران خان کو مائنس کرنے کی کوششوں کا انکشاف

پی ٹی آئی ناراض ارکان نے بیرسٹر گوہر کو خط لکھ کر عمران خان کی مائنس ہونے کی کوششوں کا انکشاف کیا ہے، جس میں صوبائی حکومت کے اقدامات پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی ناراض ارکان کا خط، عمران خان کو مائنس کرنے کی کوششوں کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے بیرسٹر گوہر کو خط لکھ کر عمران خان کو مائنس کرنے کی کوششوں کا انکشاف کیا ہے۔ ان ارکان نے پارٹی چیرمین سے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے مضبوط لائحہ عمل ترتیب دیا جائے۔

ناراض ارکان نے خط میں کہا کہ رہائی تحریک کا واحد مقصد بانی چیئرمین کی رہائی ہے، تاہم کوئی عملی پیش رفت نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی قیادت کے ساتھ ملاقات کی یقین دہانی کے باوجود کوئی اقدام نہیں ہوا۔

ناراض ارکان نے بیرسٹر گوہر سے مطالبہ کیا کہ علامہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی کے ساتھ ملاقات کا فوری اہتمام کیا جائے، تاکہ معاملے میں پیش رفت ہو سکے۔

ارکان نے دعویٰ کیا کہ عمران خان کو مختلف مواقع پر نظرانداز کیا جا رہا ہے، جبکہ پریمیئر لیگ کے پروگرام میں ان کی تصویر بھی غائب تھی۔ صوبائی حکومت نے بھی دیگر جماعتوں کے ساتھ غیر معمولی قربت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات بڑھ رہے ہیں اور اپوزیشن جماعتوں کے لیے بجٹ میں زیادہ فنڈز مختص کیے جانے کی شکایت بھی کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں